ابنا: مقامی ذرائع کے مطابق دستی بم کا یہ حملہ گوہاٹی کے ریلوے اسٹیشن اور بازار کے قریب ایک پرہجوم علاقے میں کیا گيا۔ جس میں چار عام شہری اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ حملہ الفا کے مسلح افراد نے کیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گيا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ الفا سے موسوم علیحدگی پسند مسلح افراد سالہا سال سے ہندوستان کی مرکزی حکومت کے ساتھ جنگ میں الجھے ہوئے ہیں۔
.......
/169